بھوبنیشور (جیوڈیسک) بھارتی اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر ناکام ہو گئے، ایف آئی ایچ نے چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے تماشائیوں کو اشارے کرنے پر کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے ایف آئی ایچ سے شکایت کی تھی کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد جوش میں آکر تماشائیوں کو نازیبا اشارے کئے تھے جو سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔
اس لئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے جس پر ایف آئی ایچ نے میچ کی ویڈیو دیکھ کر اس اعتراض کو مسترد کر دیا، سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار سے شکست دی تھی۔