امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی خاندان کو 32 سال پہلے کھیل کے دوران پاکستان میں گھسنے والے بیٹے کی تلاش ہے ، سات سالہ نانک سنگھ 1984 میں کھیلتا ہوا سرحد پار کر گیا تھا ۔
امرتسرکے گاؤں شانہ بیدی میں رہائش پذیر سکھ فیملی بیٹے کی جدائی میں نڈھال ہے ۔ 1984میں والد کے ساتھ کھیت میں کھیلتا سات سالہ نانک سنگھ سرحد پار کر گیا ۔
والدین نے بھارتی حکام کے سامنے دہائی دی ، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔ دو ہزار دو میں اس بدقسمت خاندان کو بھارتی سرحدی فورسز نے اطلاع دی کہ نانک سنگھ ککر سنگھ کے نام سے پاکستانی جیل میں قید ہے ۔
نانک کی والدہ پیاری مرنے سے پہلے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے جو اب انتالیس سال کو پہنچ چکا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے مرکز کو نوٹس دیا ہے کہ نانک سنگھ کو واپس بھارت لایا جائے۔