جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر نے ایک روزہ میچ کے دوران بھارتی شائق پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کا الزام لگایا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق عمران طاہر کو نامعلوم شخص نے بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کے دوران نسلی تعصب کا نشانہ بنایا۔
کرکٹر کی جانب سے گراؤنڈ سیکورٹی کو شکایت کے بعد شائق کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جنویی افریقی بورڈ کے مطابق زیر گردش ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران طاہر نے مذکورہ شخص یا بچے سمیت کسی سے کوئی بدتمیزی نہیں کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ جوہانسبرگ میں 10 فروری کو کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی ہے جب کہ عمران طاہر میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے اور 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میچ میں حصہ لے رہے تھے۔
یاد رہے کہ نسلی تعصب برتنے پر آئی سی سی قانون کے مطابق مذکورہ شخص کو پابندی اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔