کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائنس کشمیر فارمولے کے تحت بھارت سے مذاکرات سے پاکستان کا انکار یقینا جرأتمندانہ قومی اقدام ہے مگر بھارت نے صرف کشمیر پر ہی نہیں بلکہ جونا گڑھ پر بھی غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
اسلئے پاکستان کو کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی آوازاٹھانی چاہئے اور جونا گڑھ کے مسئلے کو بھی عالمی فورم کے ساتھ بھارتی مذاکرات کی شرائط میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے بھارت میں 13سالہ دلت لڑکی کے ساتھ زیادتی اور پھر اس کی آنکھیں نوچ لئے جانے کے بعد اس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حیوانیت کے پہ درپہ واقعات اور بھارتی حکمرانوں و سیاستدانوں کا طرز عمل ان کی جنونیت و حیوانیت کا ثبوت اور دنیا کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔
اسلئے مہذب دنیا کو تیزی سے طاقتور ہونے والے ”بھارت ” نامی اس امن ‘ اخلاق ‘ اور کردار کے ساتھ دنیا کے مستقبل کے دشمن پر گہری نظر رکھنی اور اسے ا سکے دائرے میں محدود رکھنا ناگزیر ہوچکا ہے۔