بھارتی فلم جئے ہو کی تشہیری تقریب ممبئی میں سجائی گئی

Jai Ho

Jai Ho

ممبئی (جیوڈیسک) نئی آنے والی بھارتی فلم جئے ہو کی تشہیری تقریب ممبئی میں سجائی گئی جس میں سلمان خان اور ڈیزی شاہ نے شرکت کر کے رنگ جما دیا۔

ایکشن سے بھرپور ڈراما مووی جے ہو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ہے جس میں انہوں نے سابق آرمی آفیسر کا کردار بنھایا ہے۔ ممبئی میں سجی پروموشن تقریب میں سلو میاں نے خود بھی فلم کا گانا گایا اور ڈانس بھی خوب کیا۔ جے ہو 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔