کراچی (جیوڈیسک) دل والے دلہنیالے جائینگے ‘ڈر‘ امرواجان ، اور بازیگر جیسی لازوال بھارتی فلموں اورتمھاری امریتہ، سالگرہ، بیگم جان جیسے مشہور تھیٹرز کے خالق جاویدصدیقی نے کہاہے کہ میں کہانی لکھتے وقت خود کو ان کیفیات میں ڈھالنے کی کوشش کرتاہوں۔
جسے لکھنا چاہتا ہوں تاکہ کہانی میں حقیقت کابھی رنگ دکھائی دے کبھی کسی سے متاثرنہیں ہوتا اپنے کام پرتوجہ دیتا ہوں اورخود کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میرا کام منفرد دکھائی دے انھوںانکا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری معیاری کام کررہی ہے۔
مگر میں سمجھتاہوں کہ اب مزید نئے تجربوں کی ضرورت ہے ہمیں روایتی کہانیوں سے ذراہٹ کے کام کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں جاوید صدیقی کا کہنا تھا کہ تھیٹر میری کمزوری ہے میں تھیٹر میں پاکستانی اداکاراورہدایتکارضیامحی الدین اور انور مقصود کو پسند کرتا ہوں۔
جب کہ مرحوم معین اخت رکا بھی بہت کام ہے جوعام دیکھنے والے کو پہلی نظر میں متاثر کرتا ہے انڈیااور پاکستان کے فنکاروں کوایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔