کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہر سال احتجاج کے باجود عید اور بقر عید پر بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔
اس سال بھی عید پر ایک بار پھر سلمان کی فلم ’’سلطان‘‘ کی نمائش کی جارہی ہے جو سراسرپاکستانی فلموں کے ساتھ زیادتی ہے سنیما مالکان نے ایک بار پھر بھارتی فلم کو اہمیت دیتے ہوئے پاکستانی فلموں کے شو کم کردیے ہیں اگر سنیما مالکان نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
یہ بات انھوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہی انھوںنے کہا کہ اس سال 3 اردو فلموں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے فلم بین بھی نئے فنکاروں کیساتھ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔