بھارتی فلم مدراس کیفے کی ریلیز روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

Madras Cafe

Madras Cafe

چنئی بھارتی فلم مدراس کیفے کی ریلیز روکنے کیلئے مدراس ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی۔ مدراس کیفے میں سابق آنجہانی بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کی سازش پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں جان ابراہم اور نرگس فخری اہم کرداروں میں ہیں۔

فلم ریلیزپر پابندی کی پیٹشن میں کہا گیا ہے کہ مدراس کیفے کو سری لنکن صدرمہندرا راجاپکشا نے اسپانسر کیا، جس کا مقصد سر ی لنکامیں ہونیوالے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا ہے، درخواست گزار کاکہناہے کہ فلم اگر ریلیز کی گئی تو تامل ناڈو میں امن و امان کا مسئلہ پید ہوسکتا ہے، فلم 23 اگست کو ریلیز کی جائیگی۔