بھارتی فائرنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی۔

انہوں نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل ورکنگ بائونڈری پر جارحیت اور حکومت پاکستان کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے بھارت کو مناسب جواب دیا جائے۔