واہگہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر پاکستانی جیلوں سے رہا کیے گئے 151 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ اپنے ملک روانگی کے وقت یہ قیدی بہت خوش نظر آئے۔
حکومتِ پاکستان نے جذبہء خیر سگالی کے تحت گزشتہ روز ملیر جیل کراچی سے 59 اور حیدرآباد کی نارا جیل سے 92 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ ان میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے، ان قیدیوں کو ایسی کوچز کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا، اپنے ملک واپسی کے موقع پر یہ قیدی بہت خوش نظر آ رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ان سے بہتر سلوک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہونے چاہئیں تاکہ دونوں اطراف کیعوام کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔