نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی لوک سبھاکے انتخابات کیلئے ووٹنگ کاآغاز ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں ریاست آسام اورتری پورہ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آسام اور تری پورہ کے 6 حلقوں کی 16 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے، دونوں ریاستوں کے 6 حلقوں میں 51 امیدوار میدان میں ہیں، آٹھ ہزار 588 پولنگ اسٹیشنوں پر 64 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 سے شام ساڑھے 4 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔
بھارتی لوک سبھاکے انتخابات 9 مرحلوں میں مکمل ہوں گے، پولنگ کاآخری مرحلہ 12 مئی،نتائج کااعلان 16 مئی کو ہو گا، موجودہ لوک سبھاکی مدت 31 مئی کو پوری ہورہی ہے، 543 نشستوں کیلئے 81 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔