باندی پورہ (جیوڈیسک) بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے۔ باندی پورہ کے علاقے میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دوسری طرف حریت رہنماؤں کو اجلاس کے انعقاد سے بھی روک دیا گیا۔
بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے باندی پورہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا بہانہ بنا کر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
حریت رہنماؤں کے اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ حریت رہنما میر واعظ کو گھر میں نظر بند اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کے اجلاس کا مقام سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کا بھی محاصرہ کر لیا۔