مظفرآباد (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، بٹل سیکٹر میں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی فورسز نے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاکستانی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سوا گیارہ بجے شروع ہوئی جس میں بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ اس ہفتے بھارتی فوج نے سیز فائر کی یہ چوتھی خلاف ورزی کی ہے۔