راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارت کی سرحدی دہشت گردی انتہا پر پہنچ گئی۔ کنٹرول لائن کے تین سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ، گاؤں پر گولہ باری کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر اور چکوٹھی کے بعد کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگھالہ پر فارٹر شیلنگ کی۔ گولے لگنے سے 4 سالہ بچی ریبہ اور 7 سالہ فائزہ موقع پر شہید ہو گئیں۔ 8 سالہ شازیہ اور 16 سالہ شہزاد بعد میں توڑ گئے، 24 سالہ محمود بھی شدید زخمی ہے۔
کنٹرول لائن پر تینوں سیکٹرز میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فائرنگ سے معصوم بچیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔