راولا کوٹ (جیوڈیسک) بھارتی فورسز نے اپنے یوم آزادی پر ایک بار پھر راولا کوٹ کے کیلر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ نکیال سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے۔ موضع دبسی میں شادی کی تقریب میں گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ 14 اگست کو بھارتی فوج نے راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ایک خاتون شہید ہو گئی تھی۔