سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانیت بھی بھول گیا۔ جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے آج بھی شکر گڑھ سیکٹر میں گاؤں بھورے چک کو نشانہ بنایا۔
چناب رینجرز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز نے بوپھال گاؤں کو نشانہ بنایا تھا جس ایک شخص زخمی اور پانچ بھینسیں ہلاک ہو گئیں تھیں۔