سیالکوٹ (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز نے رات گئے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر سجیت اور چارواہ سیکٹرز پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ بھارت کی جانب سے ٹھٹھی گاؤں، مہندروال اور عمراں والی سمیت دیگر سرحدی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے مقامی افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
چناب رینجرز نے بھر پور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ دو روز قبل بھی بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال گولہ باری کی تھی۔