بھارتی وزیر خارجہ کا افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کر نے کا اعلان

Salman Khursheed

Salman Khursheed

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ سے تباہ حال افغانستان کو لوجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا تاکہ کابل حکومت اپنے کارگو طیاروں کو بحال کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی نے بھارت سے جدید ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور بھارت بہت جلد افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا تاہم انہوں نے ہیلی کاپٹرز کی تعداد یا ان کی نوعیت کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا۔