اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ 3 اور 4 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کا دورہ پاکستان 13 فروری کے پاک بھارت وزرائے اعظم رابطے کا تسلسل ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر اپنے پاکستانی دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب اعزاز چودھری سے ملاقات کرینگے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبر الدین کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ یکم مارچ کو بھوٹان ، 2 مارچ کو بنگلہ دیش ، 3 مارچ پاکستان جبکہ 4 مارچ کو افغانستان کو دورہ کرینگے۔