نئی بھارتی حکومت سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں،عبدالباسط

Abdul Basit

Abdul Basit

اسلام آ باد (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اعتماد سازی، مسئلہ کشمیر، باہمی تجارت کے فروغ، عوامی رابطوں کی مضبوطی، ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھی ہے۔ اگرخطے میں امن کو یقینی بنا لیاجائے تو پاک بھارت باہمی تجارت میں کئی گنااضافہ ہو سکتا ہے۔

بھارتی جریدے کو انٹرویو میں عبد الباسط کا کہنا تھا کہ بھارتی الیکشن میں جوبھی جماعت کامیاب ہوئی پاکستان اس سے خوشگوار تعلقات کے قیام کاخواہشمند ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو جلد از جلد دوبارہ بات چیت اور باہمی مذاکرات کا عمل شروع کرنا چاہیے۔