لاہور (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے تازہ انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی سی سی حکام کی قابلیت پر سوال نہیں اٹھا رہے۔
اگر بھارتی حکومت نہیں مان رہی تو آئی سی سی حکام سمیت کوئی کچھ نہیں کر سکتا، لیجنڈری آل راؤنڈرنے بھارتی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام یا کھلاڑیوں کے چاہنے کی بات نہیں۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کی کمان سنبھالنے والے سوئنگ کنگ نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ان کا بہت اچھا وقت گزرا، فیملی جیسا ماحول تھا لیکن یہ ایک پروفیشنل فیصلہ تھا۔