بھارتی حکومت سے زیادہ وقعات نہیں مذاکرات کیلیے انتظار کرنا ہوگا، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اہم مسائل کو پست پشت نہیں ڈالاجا سکتا تاہم بھارت سے اہم امور پر بات چیت کیلیے ماحول اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویومیں کہا کہ ہماری بھارت کی نئی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں کیونکہ دونوں طرف خدشات پائے جاتے ہیں تاہم حکومت ابہام کا شکار نہیں۔

اہم مسائل حل کرنے کیلیے جراتمندانہ اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تعلقات میں بہتری کیلئے اہم امور کوطے کرنا ضروری ہے اور انہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن سنجیدہ بات چیت کیلیے ہمیں ماحول اوروقت کا انتظار کرنا ہوگا۔