ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ہیکرز نے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کرلی جسے کچھ دیر بعد بحال کرلیا گیا۔ بھارتی ہیکرز ساہو کی جانب سے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کی گئی۔
جبکہ ہیکرز نے وہاں ممبئی حملوں کی تصاویر لگادیں اور ساتھ ہی 17 اہلکاروں کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں جو ممبئی حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز نے اس سے قبل 8 اکتوبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی تھی اور اس کے چند روز بعد 14 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی۔