لاہور (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے پاکستانی ٹیم کو صدر سے بڑھ کر سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوتم بمباوالے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں پہلے شک کا اظہار کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے۔
بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوئی مزہ نہیں، ٹی 20 کپ میں شرکت کا فیصلہ اب پاکستان نے کرنا ہے۔ ان کہناتھاکہ چیئرمین پی سی بی سے کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔