نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کی ہاکی ٹیم کوچ ٹیری واش نے حکومت کے ساتھ بعض معاملات پر پیدا ہونے والے تنازع کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ آسٹریلوی کوچ ٹیری واش نے اچانک اپنا استعفی پیش کیا جس میں ان کا کہنا تھا۔
کہ وہ خود کو بھارت میں ہاکی سے متعلق فیصلے کرنے والی بیورو کریسی کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے لہذا وہ اب چیف ہاکی کوچ کی حیثیت سے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کا موجودہ انداز ہاکی کے مستقبل کے مفاد میں نہیں۔
دوسری جانب ٹیری واش اور چند دیگر ہاکی آفیشلز کا تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر حکومت سے تنازعہ چل رہا تھا اوران کے استعفیٰ دینے کی ایک یہ بھی وجہ ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیری واش کے کوچ بننے کے بعد بھارتی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی اور جنوبی کوریا میں ہونے والے حالیہ ایشین گیمز میں پاکستان کو ہراکر کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔