سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جب تک جموں کشمیر پر جبری طور پر قابض ہے، اس کو اس ریاست کی حدود میں اپنا جشن منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں پہنچتا کشمیری عوام 15 اگست کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائیں۔
اپنے ایک بیان میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کے لوگوں نے اپنا حق آزادی حاصل کرنے کیلئے خود انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی اور علم بغاوت بلند کیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر پر جبری طور پر قابض ہے، ہڑتال کرکے بھارتی حکمرانوں کو انکے وعدے یاد دلانا چاہتے ہیں۔