بھارتی جیل میں جاں بحق ہونیوالے شوکت علی آبائی گاؤں سپرد خاک

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والے شوکت علی کو نماز جنازہ کے ان کے آبائی گاؤں سیال جٹاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

دو روز قبل بھارتی جیل امپالہ میں جاں بحق ہونے والے قیدی شوکت علی کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں سیال جٹاں میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ کے بعد شوکت علی کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شوکت علی کے لواحقین میں اس کا باپ برکت علی ،بھائی بشارت علی اور ہمشیرہ شمع شامل تھیں۔