نیو دلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومتی جماعت کے رہنما اور بیہار آراہ کے ایم پی اے آر کے سنگھ نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں وقفہ کے دوران اٹھایا جس دوران انہوں نے پاکستان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی کا ذمہ دار ہے اس ملک کے ساتھ کرکٹ مقابلہ کا کیا سوال بنتا ہے۔
آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ جس ملک کے ساتھ انکے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں اس کے ساتھ کرکٹ کا مقابلہ کس طرح ہو سکتا ہے۔
گزشتہ روز کولکتہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جگ موہن ڈالیما سے پاک بھارت کرکٹ بحالی کے حوالے ملاقات کی تھی۔