ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو ممبئی کی عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر اٹھارہ سال پرانے چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں بری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے الزامات ثابت نہ ہونے پر دلیپ کمار کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں بری کر دیا۔
دلیپ کمار پر چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ انیس سو اٹھانوے میں سیمنٹ ساز کمپنی نے دائر کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق دلیپ کمار کی جانب سے دیئے گئے سارے چیک باؤنس ہو گئے تھے۔
چورانوے سالہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو حال ہی میں بھارتی حکومت نے پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازاہے۔