بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، حوالدار منظور عباسی شہید

Manzoor Abbasi

Manzoor Abbasi

راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بٹل، ستوال، خنجار، نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر پر راکٹ اور مارٹر گولے برسائے جہاں سویلین آبادی اور فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو لڑکیوں اورخاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔