بھارتی لوک سبھا میں سالانہ بجٹ پیش

Indian Lok Sabha

Indian Lok Sabha

بھارت (جیوڈیسک) بھارت جس کا نعرہ عدم تشدد یا اہنسا ہے،، فوجی سازو سامان جمع کرنے میں دنیا بھر سے آگے نکل گیا ہےامریکہ اور چین کے بعد بھارت کا سالانہ دفاعی بجٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے مودی سرکار نے آج دو سو اٹھاسی ارب ڈالر کا سالانہ بجٹ پیش کیا جس میں چالیس ارب ڈالر دفاع کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارت کا گزشتہ برس کا دفاعی بجٹ چھتیس ارب ڈالر تھا ،،اس سال بھارت نے اس میں چار ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے چانکیہ کی پیروکار مودی سرکار کبھی پاکستان کے خوف سے اور کبھی چین کا نام لے کر اسلحے کے انبار لگاتی جا رہی ہے ،،لیکن اپنے ہی ملک میں روزانہ فٹ پاتھ پر سونے والے چالیس کروڑ سے زیادہ افراد کیلیے سائبان کا بندوبست نہیں کرتی ،، تیس کروڑ سے زیادہ بھار تیوں کے گھروں میں ٹوائلٹس نہیں لیکن اسلحہ بھارت کے پاس جدید ترین ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیا دہ ایڈز کے مریض بھارت میں ہیں لیکن دوائی کی گولیاں خریدنے کے بجائے بنیا بارود کی گو لیاں خریدنے میں مصروف ہے، روزانہ بیس کروڑ بھارتی بھوکے سوتے ہیں لیکن مودی سرکار کی بندوقوں کے پیٹ گولیوں اور بارود سے بھرے ہوئے ہیںبھارت خود کو دنیا کی اقتصادی قوت کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن کیا اسلحے کے انبار لگانا بھی اقتصادی ترقی کا حصہ ہے۔

گذشتہ تین برسوں میں تینوں مسلح افواج نےتراسی ہزار آٹھ سو اٹھاون کروڑ روپے کے دفاعی سودے کیے ہیں،بھارتی فضائیہ نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ پچپن ہزار چار سو چھ کروڑ کے سودے کیے، بحریہ نے پچیس ہزار چار سو چون کروڑ اوربری فوج نے دو ہزار نو سو اٹھانوے کروڑ روپے کے سودے کیے۔