ممبئی (جیوڈیسک) بی سی سی آئی کے سابق چیئرمین شرد پوار کا کہنا کے انڈین پریمئیر کے تما م میچز کا بغور جائزہ لینا چاہئے ،شرد پوار نے بی سی سی آئی کے چیئرمین سری نواسن سے استعفی کا بھی مطالبہ بھی کیا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک جانب مزید بکیز گرفتار کئے جارہے ہیں۔
ساتھ ہی اس گھنانے جرم میں ملوث افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،دلی پولیس نے سری سانتھ سے ساڑے پانچ لاکھ کی رقم برآمد کرلی یہ رقم سری سانتھ کو بکی ابھیشیک شکلا نے فراہم کی ، دوسری جانب سٹے بازی کے خلاف پیش کئے جانے والے بل میں آئی پی ایل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ادھر بی سی سی آئی کے سابق سربراہ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ان کا کہنا ہے آئی پی ایل کے تما م میچز کا جائزہ لے کر ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
شرد پوار کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی چیف سری نواسن کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق بکی وکرم اگروال چنئی سپر کنگ کے باس گروناتھ میاپن سے آئی پی ایل کے دوران فون پر بات کرتا رہا فون کالز میں فکسنگ کے شواہد ملے ہیں۔