دہلی (جیوڈیسک) کشمیر کی حریت قیادت کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ایک بار پھر مذموم پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ کچھ دن پہلے حیدر آباد دکن میں مبینہ طور پر داعش میں شمولیت کے حامی تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن کا تعلق اب خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد آسیہ اندرابی کے ساتھ مل کر پاکستان جانا چاہتے تھے اور وہاں سے داعش میں شامل ہونے کے لیے شام جانا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد نے آسیہ اندرابی سے اپنے روابط کا بھی اعتراف کیا ہے۔