اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹائمز آف انڈیا کے معاشی جریدے اکنامک ٹائمز نے پاکستانی معیشت کے گن گاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کے لیے جنت بننے لگا ہے اور پاکستان کی معیشت پر سرمایہ کاروں کی نظر جمنے لگی ہیں۔ بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح پست ترین 3.7 فیصد ہے۔
بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کے لیے قرضوں کی دستیابی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں ترقی کی شرح ساڑھے پانچ صد ہو سکتی ہے۔ اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی جبکہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری پچاس ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
آئندہ انتخابات سے پہلے پاکستان میں توانائی کی اصلاحات ہوتی نظر آ رہی ہیں۔