سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر کے شمالی ضلع گندربال میں بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع گندربال کے علاقے مانس بل میں 13 راشٹریہ رائفل کے ایک فوجی نے کیمپ میں فائرنگ کر کے 5 ساتھیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
بھارتی فوجی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔