سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
مذکورہ نوجوان کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سوپور قصبے کے علاقے چھن خان میں ایک کارروائی کے دوران قتل کیا۔
کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا، ایک فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو فوجی اہلکاروں کے ساتھ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران قتل کیا گیا ہے۔