بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں فائرنگ،کشمیری رہنمائوں کی مذمت

Rawalakot

Rawalakot

راولا کوٹ (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، راولا کوٹ میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ کشمیری قیادت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت پاکستان سے سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج صبح بھارتی فورسز نے راولا کوٹ کے نکیال سیکٹر میں داتوٹ اور پالانی کے علاقوں پر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے پہلے بھی رواں ماہ بھارت کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

مظفرآباد میں معروف حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ وآزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور حریت رہنماں کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے امن پیغام کو جنگ میں دھکیلنے کے لیے کنٹرول لائن پر نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

کشمیری رہنماں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹرول لائن پر خصوصی مصبر مشن بھیج کر ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کریں، حکومت پاکستان پر بھی واضع کیا کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں بات کی جائے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے سرکاری سطح پر تحریک آزادی کی کوششوں کو منظم کیا جائے۔