بھارتی عسکری تنظیم سورت شہر کو ایٹمی بم سے اڑانا چاہتی تھی، بھارتی میڈیا

Indian Media

Indian Media

کراچی (جیوڈیسک) محمد رفیق مانگٹ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ اور دیگر ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی عسکری تنظیم ”انڈین مجاہدین“ سے تعلق رکھنے والے یاسین بحتکال کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا کہ وہ بھارتی شہر سورت کو ایٹمی بم سے اڑانا چاہتے تھے، رپورٹ کے مطابق انڈین مجاہدین کے شریک بانی کی اگست میں گرفتاری کے بعد تحقیقی اداروں کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد یہ بات سامنے آئی، یاسین کو اگست میں نیپال بھارت سرحد پر بہار سے گرفتار کیا گیا۔

اس سے این آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور کئی ریاستوں کی پولیس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا کہ یاسین نے فون پر ریاض بختکال سے چھوٹا جوہری بم کا بندوبست کرنے کا کہا تھا، ریاض سورت کی تباہی کے لئے جوہری بم استعمال کرنا چاہتا تھا، جس کی بڑے پیمانے پر تباہی کے ساتھ مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر بھی ہلاکتیں ہوتیں۔

تاہم اس منصوبے پر عمل کا آغاز نہیں کیا جاسکا۔ یاسین بختکال کے بیان کو بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔