بھارتی میزائل سسٹم محفوظ اور قابل بھروسہ ہے، بھارتی وزیردفاع کا دعویٰ

Rajnath Singh

Rajnath Singh

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طور پر محفوظ اور قابل بھروسہ ہے۔

بھارتی میزائل پاکستانی علاقے میں گرنے کے واقعہ پر شرمندہ ہونے کے بجائے بھارت کا ہٹ دھرمی والا رویہ برقرار ہے۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طور پر محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ’غلطی سے میزائل پاکستان علاقے میں گرنے‘ کے واقعے کی اعلی سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں اورآپریٹنگ پروسیجرز پربھی نظرثانی کی جارہی ہے۔

بھارت کا میزائل 9 مارچ کومیاں چنوں کے قریب گرا تھا جس سے پراپرٹی کونقصان پہنچا تھا۔بھارت کا کہنا تھا کہ میزائل غلطی سے فائر ہو کر پاکستانی علاقے میں گرا۔