بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کے بالی وڈ میں 25 سال مکمل

Salman Khan

Salman Khan

بالی ووڈ ایکشن ہیرو سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل کر لئے ہیں۔ سلمان خان نے کیریئر کا آغاز بطور معاون اداکار کیا۔ مرکزی کردار کے ساتھ ان کی پہلی فلم “میں نے پیار کیوں کیا” تھی۔ اس فلم میں ان کی کمال اداکاری نے ان کے لئے شہرت کے دروازے کھول دیا۔

اس کے بعد انھوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے، ہم آپ کے ہیں کون، جڑواں، پیار کیا تو ڈرنا کیا، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون، تیرے نام، مجھ سے شادی کرو گی، میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر اور نو انٹری جیسی فلموں میں اداکاری کر کے فلموں کو چار چاند لگا دیئے۔

ان کی فلمیں وانٹڈ، دبنگ، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر اور ریڈی نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ فلموں کے ساتھ ساتھ سلمان خان ایشوریا اور کترینہ کیف سے رومانس کے حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے۔