بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، سنگیتا

Sangeeta

Sangeeta

کراچی (جیوڈیسک) فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کیونکہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری کا دور واپس آچکا ہے، مجھ سمیت وہ تمام افراد جنھوں نے پاکستانی فلموں کو دوبارہ بحال کر نے کی کوششیں کی ہیں وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں کہا کہ ہمیں پہلے بھی بھارتی فلموں سے کوئی سروکار نہیں تھا اور بھی ہم صرف اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔