کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حلقہ NA-146 میں انتخاب میں فتح یابی کی دعویدار سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے باعث قتل وغارت اور بد امنی کے خطرات کے پیش نظر سندھ کے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقے میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے لکھے گئے خط کی حمایت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر علی پٹی والا نے اسے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کا راست اقدام قرار دیا ہے
جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کی جانب سے حلال ذبیحہ پر پابندی کے ساتھ گائے بیل پالنے پر پابندی کو مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کا اشتعال انگیز ومتعصبانہ رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات کے ذریعے خطے میں جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہی ہے
تاکہ بھارت کے آقا اسرائیل کی دیرینہ خواہش کے مطابق خطے کی جنگ کو بنیاد بناکر پاکستان کیخلاف نیٹو افواج کی کاروائی کی راہ ہموار کی جاسکے اسلئے پاکستانی حکومت کو بھارتی مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت کی سازشوں کیخلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانی چاہئے ۔