نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی عام انتخابات میں کانگریس کے سارے حساب الٹے ہوگئے ، مسلمان ووٹروں کا جھکاوٴ عام آدمی کی طرف ہونے لگا۔ گزشتہ روز عام انتخابات کے تیسر ے مرحلے میں بھارتی مسلمان ووٹروں کاجھکاوٴ کانگریس کی بجائے عام آدمی پارٹی کی طرف نظر آیا۔
اس سے پہلے کانگریس کو امید تھی کہ مسلمان ووٹ اْس پارٹی کے حصے میں آئیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا ور نتیجے میں کانگریس کے بھی کئی ہزار مسلم ووٹ عام آدمی پارٹی کو مل جائیں گے۔
یوں کانگریس کو بی جے پی کے بعد عام آدمی پارٹی سے بھی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انتخابات کے آئندہ مرحلوں میں غازی آباد، چاندنی چوک اور شمال مشرقی دلی میں مسلم ووٹ کانگریس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔