نئی دہلی (جیوڈیسک) کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پہلے بھارتی حکومت نے میں نہ مانوں کی رٹ لگائی۔
جب بات بنائے نہ بنی تو کہا گیا کہ وہ تو بحریہ کا ریٹائرڈ افسر ہے۔ جب کچا چٹھہ کھول کر سامنے رکھا تو بھارتی نیول چیف آر کے دھون کو کلبھوشن یادیو کو نیوی افسر تسلیم کرنا ہی پڑا۔
آر کے دھون نے یہ تو مان لیا کہ بندہ تو ان کا ہے مگر کلبھوشن یادیو کے نیوی میں ہونے کے علاوہ وہ اور کچھ نہیں جانتے۔ یادیو کے جانے کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔