بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی مستعفی

Admiral D Joshi

Admiral D Joshi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دھون نئے بحری سربراہ ہوں گے۔

ایڈمرل ڈی کے جوشی بھارتی آب دوز کے حادثے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوئے۔ بدھ کو ممبئی کے ساحل کے قریب آب دوز سندھورتنا کو مشقوں کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں بھارتی نیوی کے 7 اہلکار زخمی اور 2 افسر لاپتا ہوگئے تھے۔