بھارتی حکام نے وزیر اعظم مودی سے منسوب مندر گرا دیا

india

india

نئی دہلی (جیوڈیسک) مقامی حکام نے یہ کہہ کر مندر گرا دیا کہ وہ سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم مودی سے منسوب مندر ضلع راج کوٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں نے تعمیر کیا تھا۔ مندر میں مودی کی مورتی لگائی گئی تھی۔

پتھر سے بنی مورتی کو اڑیسہ سے بنوایا گیا۔ جس پر ایک لاکھ ستر ہزار روپے لاگت آئی تھی۔ مندر کی تعمیر کے لئے مودی کے ہزاروں حامیوں نے چندہ دیا تھا۔

ادھر وزیراعظم مودی نے خود سے منسوب مندر کی تعمیر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بھارتی ثقافت کے مطابق نہیں۔