ڈھاکا (جیوڈیسک) روایتی حریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیٹنگ کے دوران محمد عامر کی گیند اوپنر روہت شرما کے پاؤں پر لگی۔ گیند اتنے زور سے لگی کہ بھارتی بلے باز کے ایشیا کپ سے ہی آؤٹ ہو جانے کی خبریں آنے لگی ہیں۔
رپورٹ کیا ہے کہ روہت شرما کے پاؤں پر گیند لگی جس سے وہ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کے پاؤں کا ایکسرے ہوا جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
اطلاعات یہی ہیں کہ بھارت اوپنر ایشیا کپ کے اگلے میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارت کا اہم میچ دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف یکم مارچ کو شیڈول ہے۔