بھارتی عوام نے مجھے سوچ سے زیادہ پیار دیا، علی ظفر

Ali Zafar

Ali Zafar

کراچی (جیوڈیسک) اداکار علی ظفر کراچی پہنچ گئے وہ اپنے نجی دورے پر کراچی آئے ہیں۔ گزشتہ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھاکہ بھارتی عوام نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا، پاکستان میں معیاری کام ہورہاہے، جلد ہی ہم بھارتی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کریں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ فلم ٹوٹل سیاپا کا رسپانس مجھے انڈیا اور پاکستان سے بہت اچھا ملا ہے، اس فلم میں تمام فنکاروں نے میرے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں اپنی آنے والی فلم کل دل کے لیے مزید محنت کررہا ہوں۔

فلمکل دلمیں میرے ساتھ گوندا، رنویرسنگھ، رانی مکھرجی اور پریتنی چوپڑا جیسے بڑے فنکار ہیں ویسے تو تمام ہی فنکار اپنے طور پر معیاری کام کررہے ہیں مگر میں اپنی خوبیوں اور خامیوں پر نظر رکھتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلدوہ وقت بھی آئے گا کہ ہم بھارتی فنکاروں کواپنی فلموں میں کاسٹ کرینگے۔