سر ی نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے نمائندوں کو مسئلہ کشمیر ہمیشہ کیلئے حل کرنے کا ٹاسک بھی دیں۔
حریت چیئرمین نے بھارتی عوام کے نام ایک کھلے خط میں کہا کہ بھارت میں انتخابات شروع ہوگئے ہیں اور بھارتی شہری اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نئے نمائندے منتخب کر رہے ہیں۔
یہ نمائندے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے جرا ت مندانہ اور بصیرت افروز سیاسی اورسفارتی اقدامات بھی اٹھاسکتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پرانے طرز سیاست کی پالیسی بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ عمر فاروق نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ بھارتی عوام اپنے نمائندوں پر اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں ، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے نہ صرف بھارت بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے میں بے پنا ہ ترقی اور اقتصادی خوشحالی آئے گی۔