ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی پائلٹ کی پاک فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جہاں بالی ووڈ اداکار اپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے گڑگڑانے لگے تھے وہیں اب انہوں نے ابھی نندن کی واپسی کے بعد دوبارہ اپنی اوقات دکھا دی ہے۔
بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کے بعد نا صرف بھارتی فضائیہ کے دوطیارے مارگرائے تھے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی پکڑلیاتھا۔ ابھی نندن کے پکڑے جانے کے بعد جنگ کا شور مچانے والے بھارتی اداکاروں کا سارا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا اور وہ اپنے پائلٹ کی بحفاظت واپسی کے لیے دہائیاں دینے لگے تھے۔
پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت گزشتہ روز ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکاروں نے ایک بار پھر اپنی اوقات دکھاتے ہوئے تیوریاں چڑھالیں اور اپنے ناکام اور ہارے ہوئے پائلٹ کو ہیرو بنا کر پیش کرنے لگے۔
بالی ووڈ کنگ کے نام سے جانے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جو اس ساری صورتحال پر خاموش رہے، کل اچانک بول پڑے اورابھی نندن کی واپسی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گھر جانے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوتا، گھر کا مطلب ہوتا ہے محبت، امید اورخواب، ابھی نندن تمہاری بہادری نے ہمیں مضبوط بنایا ہے۔
تاہم شاہ رخ خان یہ بھول گئے کہ ان کا پائلٹ جنگ جیت کر نہیں بلکہ جنگ ہار کر واپس جارہا ہےوہ ہیرو نہیں ہے کیونکہ گزشتہ روزبارڈر پر ’ہیرو‘ کے استقبال میں نا تو کسی نے ابھی نندن کو ہار پہنائے نا پھول برسائے اور نا ہی سلیوٹ کیاجب کہ ابھی نندن کے ساتھ بھارتیوں کے رویے سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ وہ کسی ہیرو کو نہیں بلکہ بے عزتی کروانے والے قیدی کو لے کر جا رہے ہیں۔